47

گجرات پولیس تھانہ شاہین نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا “ٹک ٹاکر” گرفتار کرلیا،مقدمہ درج

گجرات پولیس تھانہ شاہین نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا “ٹک ٹاکر” گرفتار کرلیا،مقدمہ درج.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر سرفراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم حسن عاطف ولد عاطف مسعود ساکن محلہ قطب آباد نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے فوٹو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی،فوٹو جونہی پولیس تھانہ شاہین کے نوٹس میں آئی تو پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم محسن عاطف کو پسٹل 30بورسمیت گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں