115

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو وزیر داخلہ بننا مہنگا پڑگیا

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایئر فورس کے ایک ونگ کمانڈر کو اپنے ایک دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر گورنر کو فون کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو اس کے دانتوں کے ڈاکٹر دوست چندریش کمار شوکلا کے ساتھ گرفتار کیا ہے، جس نے فون پر امیت شاہ کا پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) بن کر ونگ کمانڈر کی گورنر سے بات کروائی تھی۔اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اشوک اواستھی نے بتایا کہ ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا پی اے کا کردار ادا کرنے والے اپنے دوست شُکلا کو مدھیہ پردیش میڈیکل سائنس یونیورسٹی (ایم پی ایم ایس یو) میں وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کروانا چاہتا تھا۔ڈی جی اسپیشل ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ شُکلا نے ونگ کمانڈر سے وائس چانسلر تعیناتی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئی سینئر رہنما گورنر کو فون کرے تو وہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر بن سکتا ہے۔دونوں نے اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گورنر کو فون کیا۔ ونگ کمانڈر نے امیت شاہ بننے کی ایکٹنگ کی جبکہ اس کے دندان ساز دوست نے پی اے بن کر ونگ کمانڈر کی بات کروائی۔گورنر ہاؤس کے حکام کو شک ہوا تو انہوں نے معاملے کی جانچ پڑتال کی تو دھوکہ دہی کا پتہ چل گیا، جس کے بعد معاملہ اسپیشل ٹاسک فورس کو سونپ دیا گیا، تفتیش کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں