151

اٹلی میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور ممبرسازی مہم زور وشور سے جاری ہے

اٹلی میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور ممبرسازی مہم زور وشور سے جاری ہے۔پی ٹی آئی الیکشن 2021-22 کی مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما ممبر سازی مہم بھرپور طریقے سے چلا رہے ہیں۔پی ٹی آئی اٹلی کی صدارت کے دونوں امیدوار اپنے اپنے ووٹرز کو ممبر سازی میں حصہ لینے کے لیے قائل کر رہے ہیں۔پارٹی ممبر شپ کی فیس 36 یورو مقرر کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے دو مظبوط امیدوار چوہدری افضل تارڑ اور چوہدری قیصر تارڑ صدارت کی سیٹ کے لیے مد مقابل ہیں ۔دونوں امیدواروں کا تعلق اٹلی کے شہر بیرگامو سے ہے۔دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔الیکشن کے سللسلے میں حمایتی پارٹیز بھی ہو رہی ہیں۔گزشتہ روز سید عدیل حسین شاہ،آف لالہ موسی،چوہدری مظہر حسین آف خورشید پور،چوہدری محمد ارسلان آف ٹھِل نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری افضل تارڑ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن میں چوہدری افضل تارڑ کے لیے دعا گو ہیں اور انکا بھرپور ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں