50

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کل طلب

جمعیت علماء اسلام (ف) اسلام آباد نے تمام اپوزیشن جماعتوں کی مقامی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی کل شام 4 بجے ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر ہوگی۔اپوزیشن کی اس بیٹھک میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنما شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ شہر راولپنڈی میں جلسوں اور مظاہروں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں