26

جامشورو:سی آئی اے پولیس جامشورو نے مسروقہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا

جامشورو:سی آئی اے پولیس جامشورو نے مسروقہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا-حیدرآباد کوٹری جامشورو سمیت دیگر مقامات سے چھینی اور چوری کی گئی 10 موٹرسائیکل برآمد کرلی- 2 ملزم گرفتار ایک فرار مقدمہ درج-ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس جامشورو نے ایس پی کامران خان سی آئی اے انچارج غلام سرور راہوپوٹو اور اصغر پنھور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مخفی اطلاع پر خانوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے دو کارندے دانش احمد سکنہ لطیف آباد اور ماجد ولد مراد خان پٹاں سکنہ آر بی بی کالونی جامشورو کو پکڑ لیا گیا ھے. کاروائی کے دوران ایک ملزم کرم علی کھوسو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جن کےقبضے سے 10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں- گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ حیدرآباد کوٹری جامشورو سمیت دیگر علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے خانوٹ کے رہائشی کرم علی کھوسو کو مخصوص رقم کے عوض دیتے تھے جو مسروقہ گاڑیوں کو آگے دوگنی قیمت پر فروخت کردیتا تھا اور وہ تمام گاڑیاں دیہات اور چھوٹے قبضوں میں دیتا تھا -پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے
ریاست علی نمائندہ پی کے میڈیا نیوز ٹھٹھہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں