106

لالہ موسی کی وہ عظیم گذر گاہ جسے نارمل سکول روڈ اور برکت پارک روڈ کہا جاتا ہے.عرفان احمد صفی

لالہ موسی کی یہ وہ عظیم گذر گاہ ہے جسے نارمل سکول روڈ اور برکت پارک روڈ کہا جاتا ہے۔ بلامبالغہ یہاں سے ہزاروں بچے اسلامیہ ہائی سکول، ایکسیلنٹ بوائز ہایئر سیکنڈری سکول، ایلیمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج، ڈویزنل پبلک سکول، نوید سحر سکول و کالج جاتے ہیں اور راہگیروں کی تعداد بھی سینکڑوں سے کم نہیں۔جناب ڈپٹی کمشنر گجرات ڈی پی ایس کے چیئرمین اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اسکے کرتا دھرتا ہیں لیکن اس راستے کی حالت کا یہ معمول آپ کے سامنے ہے۔اس راستے کو کلئیر کرنا، پانی کی نکاسی کس ادارے کے ذمہ ہے کوئ اپنے سر لینے کو تیار نہیں ہے۔ان ننھے بچوںکا کیا قصور جو کہ زیور تعلیم سے آراستہ ہونے ان اداروں میں جاتے ہیں۔ہاں! ایک طریقہ موجود ہے کہ کسی وزیر، سیکرٹری، کمشنر کا دورہ رکھ لیں اگر یہاں پانی نظر آ جاۓ تو لالہ موسی کا نام بدل دیں۔

عرفان احمد صفی لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں