93

لالہ موسیٰ میں دوپٹہ موٹرسائیکل میں آجانے سے خاتون 3سالہ بچے سمیت سڑک پرگرگئی ،اوپرسے ٹرک گزرنے سے ماں بیٹاموقع پردم توڑگئے

لالہ موسیٰ میں دوپٹہ موٹرسائیکل میں آجانے سے خاتون 3سالہ بچے سمیت سڑک پرگرگئی ،اوپرسے ٹرک گزرنے سے ماں بیٹاموقع پردم توڑگئے،ٹرک ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا.لالہ موسیٰ کے نواحی گاﺅں مراڑیاں سیداں کے رہائشی سیدثقلین شاہ کی اہلیہ ام لیلیٰ اپنے بہنوئی سیدغلام عباس شاہ سکنہ جنڈکے ساتھ موٹر سائیکل پرسوارہوکرکھاریاں کی طرف جارہی تھی کہ ٹراماسنٹر کے سامنے جی ٹی روڈ پردوپٹہ موٹرسائیکل کے چین میں آنے سے خاتون بچے سمیت سڑک پرگرگئی اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کے نیچے آکراپنے بیٹے 3سالہ بیٹامرتضیٰ حسن سمیت موقع پردم توڑ گیا،جبکہ خاتون کادوسرابیٹا5سالہ احسن اور موٹرسائیکل ڈرائیورسیدغلام عباس شاہ محفوظ رہے ،ٹرک ڈرائیورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،اطلاع ملنے پرسٹی پولیس لالہ موسیٰ نے موقع پرپہنچ کرکاروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں