60

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

لالہ موسی (رپورٹ ۔خالد مجیدڈار )گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی!تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے چھاپہ مار کر شراب کی فیکٹری پکڑ لی، سینکڑوں لیٹرشراب جبکہ چرس بھی برآمد کر لی گئی۔2ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پورکارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کو اطلاع موصول ہوئی کہ چند مشکوک افرادنے نیازی ہسپتال کے قریب کرایہ کے مکان میں شراب کی فیکٹری بنا رکھی ہے جہاں پر بڑی مقدار میں شراب تیار کی جاتی ہے جس پرڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SIفیاض احمد SI,محمد مجید،ASIسجاد احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انکو فوری کاروائی کی ہدائیت دی جس پر خصوصی ٹیم نے جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان جن میں حیدر علی ولد عبد الحمید سکنہ رشید پور سرائے عالمگیر اور گلزار احمد ولد محمد یسین سکنہ جاتلاں آزاد کشمیر شامل ہیں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 150بوتل شراب،110لیٹر شراب کے 5عدد کین اور 1240گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف امتناح منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں