36

وزیر اعظم عمران خان بیجنگ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان چین کےسرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے،بیجنگ میں چینی وزیر ثقافت لوشوگنگ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ اور چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی موجود تھیں۔عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار کے علاوہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی بھی ہیں۔ دورے کے دوران چینی قیادت سے علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین اس موقع پر بہت سے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ چینی صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں