14

’پاکستان نےچین سے بہت کچھ سیکھا‘

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ چین کی طرف سے 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے پر بہت متاثر ہیں، پاکستان چین کے اس اقدام سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔چین کے دارلحکومت بیجنگ میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے قائم چائنا کونسل سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ وقت چین کے تجربات سے سیکھنے کا ہے، چین نے اپنی غلطیوں سے سبق یکھا، چین کا غربت پر قابو پانا قابل تقلید عمل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیا کی تیز ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے،چین نے جس طرح اپنے نچلے طبقے کے عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے پاکستان بھی ایسے ہی اقدامات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدرشی جن پنگ کرپشن کے  خلاف کڑی مہم چلا رہے ہیں۔ کرپشن ملکوں کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، چین نے کرپشن کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے چین نے پاکستان سے سیکھا اب پاکستان چین سے سیکھے گا، چین آئندہ دہائی میں دیگر ملکوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بتایا کہ کس طرح وہ میرٹ پر کام کرتےہیں، ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے کہ چین نے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالا؟ کرپشن ملکوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں بنتی ہیں، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ بھی کرپشن ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں