62

چند ماہ میں لوگ پوچھتے ہیں کدھر ہے نیا پاکستان ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں میں صبر نہیں، 13ماہ ہوئے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ کدھر ہے نیا پاکستان۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس لنگر اسکیم کے تحت لنگر خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے آئیڈیل مدینہ کی ریاست ہے، مدینہ کی ریاست پہلے دن نہیں بن گئی تھی، جدوجہد شروع کی تھی ہمارے نبی کریم ﷺ ۖ  نے ایک راستہ دکھایا تھا، آہستہ آہستہ لوگ تبدیل ہوئے تھے، ذہن بدلے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے جو برے حالات ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے غریب، غریب اور امیر، امیر تر ہوتا جا رہا ہے، سارا ٹیکس غریب کے اوپر مہنگائی کر کے اکٹھا کرتے ہیں اور پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، اس سے فاصلے بڑھتے جارہے ہیں اس نظام کے اندر اللّٰہ تعالیٰ کی برکت نہیں آتی۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان ہوگا ہی ایک فلاحی ریاست جو ابھی تک نہیں ہوئی، ملک میں کاروبار شروع ہونے، صنعت لگنے اور روزگار ملنے تک ہم پوری کوشش کریں گے کہ لوگ بھوکے نہ رہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو اللّٰہ کی مخلوق کی خدمت کی طرف لگ جائیں، پہلے فیز میں 112 لنگر خانے کھولے جائیں گے اور اس کے بعد پورے ملک میں جہاں لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا اور بھوک ہے وہاں لنگر خانے کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری طبقے کی مدد کر رہے ہیں تاکہ پیسہ اور اس سے ٹیکس اکٹھا ہو اور وہ پیسہ ہم کمزور طبقہ پر خرچ کریں جیسے چین نے کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس طرح صنعت کے شعبہ کی کسی نے مدد نہیں کی جس طرح ہم کر رہے ہیں، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارا کاروباری طبقہ اور بزنس کمیونٹی پیسہ بنائے، منافع کمائے اور پھر اس میں سے ہم ٹیکس اکٹھا کریں اور پھر نچلے طبقہ پر خرچ کریں۔عمران خان نے پنجاب پولیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ پولیس کا نظام تبدیل کر رہے ہیں تاکہ تھانوں میں ظلم نہ ہو۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس سیلانی لنگر اسکیم کے تحت روزانہ 600افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں