198

گجرات: پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت ﷺ ریلی کا اہتمام

گجرات(سید اعتزاز حیدر) پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان ناموس رسالت ﷺ ریلی کا اہتمام۔ ریلی کی قیادت چوہدری علیم اللہ وڑائچ سٹی کارپوریشن گجرات نے کی جبکہ ریلی کا اہتمام سٹی صدر ویلفیئر ونگ چوہدری سلیمان چیمہ اور گجرات ویلفیئر کے تمام عہداران نے کیا۔ریلی گجرات پریس کلب سے شروع ہوکر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوگئی۔گجرات پریس کلب کے سامنے فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ فرانس میں گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت اور امت مسلمہ کی دل آزاری کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے کہا فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے‘ دنیا بھر کے مسلمانو ں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر سٹی صدر ویلفیئر ونگ گجرات چوہدری سلیمان چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ کے دل چھلنی ہوئے ہیں‘ ہمارا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور سفیر کو وطن واپس بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر فرانس کا بائیکاٹ کریں اور اقوام متحدہ کو بھی چاہئے کہ اس بات کا سختی سے نوٹس لے‘ فرانس نے عالمی امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید قنوذ البخاری ضلعی جنرل سیکرٹری ویلفیئر ونگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات ہمارے لئے سب سے بڑھ کر ہے‘ امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرکے توہین آمیز خاکوں کو شائع کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں ذلالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جوائنٹ سیکرٹری تحصیل ضلع گجرات چوہدری امان اللہ وڑائچ نے کہا کہ فرانس نے گستاخانے خاکے شائع کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے رکھا ہے‘ اس وقت پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے‘ فرانس پوری دنیا کے امن کیلئے خطرے کا نشان بن چکا ہے۔ اس موقع پر فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ فضاء لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی میں نائب صدر سٹی ویلفیئر ونگ گجرات سید بلاول شاہ،ضامن ضیاء بٹ جنرل سیکرٹری عمران شیر ایڈوکیٹ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرزا مدثر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرزا سلیمان پرویز،جوائنٹ سیکرٹری سید حسن شاہ‘جوائنٹ سیکٹری راجہ زین، جوائنٹ سیکرٹری مسافر خان‘صدر UC 7 بلال بٹ‘صدر UC 5 شمریز‘راجہ حنیف ایڈوکیٹ‘احسن بیگ ایڈوکیٹ‘ چوہدری کامران مہلو ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر ویلفیئر ونگ گجرات‘ چوہدری بابر جانی‘مہر حمید‘چوہدری سعد چیمہ‘وزیر خان یوتھ ونگ‘مہر عثمان‘بلال سیٹھ‘شاکر منظوور‘چوہدری بشیر ایڈوکیٹ‘منیر بھٹی سمیت کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں