59

قائد پبلک سکول لالہ موسی کی پہلی آرٹ اینڈ کرافٹ ایگزیبیشن بلدیہ لالہ موسی کے حاجی زمان میموریل ہال میں منعقد ہوئ

قائد پبلک سکول لالہ موسی کی پہلی آرٹ اینڈ کرافٹ ایگزیبیشن بلدیہ لالہ موسی کے حاجی زمان میموریل ہال میں منعقد ہوئ،سابق ناظم چوہدری عرفان احمد صفی، چیف افسر بلدیہ سید نوید حیدر شاہ، کوآرڈینیٹر بلدیہ شبیر احمد بھٹی، اور حسان احمد نے ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں قائد پبلک سکول کے بچوں کے بنائے گئے ماڈلز، ڈرائنگز اور مختلف نمونے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ نمائش میں بچوں کے والدین کے ساتھ ساتھ آرٹ کی دلدادہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگاۓ کے اور بچوں نے محتلف ٹیبلوز پیش کئے۔سکول پرنسپل مسز فروا افضل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش بچوں کی چھپی ہوئ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اسکے ذریعہ ہم بچوں کو ہم نصابی سرگرمیوں میں بچوں کے ٹیلنٹ کو سب کے سامنے لا رہے ہیں۔ یہ نمائش صرف آرٹ ورک نہیں بلکہ سائنس اور سوشل اسٹڈیز کے ماڈلز کے ذریعہ بچوں کے کنسیپٹ کلیئر کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نےکہا کہ سکول سٹاف نے اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد اور محنت کی جس پر انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں