77

راولپنڈی؛ دو گروہوں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 خواتین اور 4 بچے افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ تھانا چونترہ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چند روز قبل میال گاؤں میں خاتون کے قتل اور دیرینہ دشمنی کانتیجہ ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ سی پی او نے بتایا ہے کہ واقعے میں ابھی تک 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔راجا بشارت نے کہا کہ سی پی او کو موقع پر بھیج دیا ہے، ذاتی طور پر بھی سی پی او سے رابطے میں ہوں۔ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائےگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں