55

ترکی کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف

اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی املاک کا کنٹرول سعودی عرب کے زیر انتظام کرنا ہے، تاہم اسرائیلی حکام نے ایسے کسی بھی مذاکرات کی تردید کی ہے۔خلیجی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سفارت کاروں کی سطح پر شروع ہوئے اور اس میں اعلیٰ سطح کی اسرائیلی سیکورٹی ٹیم، امریکی حکام اور سعودی حکام بھی شامل تھے۔ ان مذاکرات کے ذریعے جو معاہدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اسے صدی کا تاریخی معاہدہ قرار دیاجا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں