ٹک ٹاک پاکستان 111

ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ

چین میں بنائی جانے والی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہوگئی۔سوشل میڈیا مارکیٹ کی نگرانی کرنے والے ایک امریکی ادارے سینسر ٹاؤر کے مطابق اس وقت بغیر گیم والی ایپ میں واٹس ایپ ایک کروڑ 81 لاکھ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ پہلے نمبر ہے لیکن فن ایپ ٹک ٹاک یکم جنوری 2019 سے لے کر 16 نومبر 2019 تک ایک کروڑ 63 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے۔ڈاؤن لوڈنگ کے مذکورہ ڈیٹا کو موبائل انسائٹ اسٹریٹیجسٹ گریگ چیپل نے ترتیب دیا جس کے مطابق ٹک ٹاک کو اب تک ایک ارب 50 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ دنیا کی مقبول ترین ایپ میں سے ایک ایپ بن چکی ہے۔رواں سال کے دوران دیگر زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس میں فیس بک میسنجر شامل ہے جسے ایک کروڑ 57 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے، جبکہ فیس بک کو ایک کروڑ 50 لاکھ مرتبہ اور انسٹاگرام کو 43 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپنے لانچ کے بعد سے اب تک پاکستان میں ٹک ٹاک 2 کروڑ 55 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے جبکہ یہ پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہوگئی.

ٹک ٹاک اسٹار سرکاری دفتر کیسے گئیں؟ تحقیقات شروع

عالمی درجہ بندی
عالمی درجہ بندی کے مطابق ٹک ٹاک گزشتہ برس بغیر گیم والی ایپس میں سب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ تھی جسے 65 کروڑ 58 لاکھ موبائل فونز میں انسٹال کیا گیا۔رواں سال کے دوران اب تک اسے 61 کروڑ 40 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے، اور یہ گزشتہ برس 16 نومبر تک ڈاؤن لوڈ ہونے کی تعداد سے اس وقت 6 فیصد زیادہ ہے۔تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ ایپ گزشتہ برس ڈاؤن لوڈ ہونے کی تعداد سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن ہوجائے گی۔علاوہ ازیں عالمی درجہ بندی میں رواں برس گیم کے بغیر بنائی گئی ایپ میں واٹس ایپ ہی پہلے نمبر پر ہے، جو رواں برس اب تک 70 کروڑ 74 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فیس بک میسنجر ہے جو 63 کروڑ 62 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوا۔تیسرے نمبر پر ٹک ٹاک کے بعد چوتھا نمبر فیس بک کا ہے جسے عالمی سطح پر 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ڈاؤن کیا جاچکا ہے اور انسٹا گرام پانچویں نمبر پر ہے جو 37 کروڑ 62 لاکھ مرتبہ ڈاؤن ہوئی۔یاد رہے کہ عالمی سطح پر مجموعی طور پر ٹک ٹاک نے ایک ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈنگ کا سنگ میل رواں برس فروری میں ہی عبور کر لیا تھا اور مزید 50 کروڑ ڈاؤن لوڈ میں اسے صرف 9 ماہ کا عرصہ لگا جبکہ اسے 50 کروڑ سے ایک ارب تک ڈاؤن لوڈنگ میں سات ماہ کا عرصہ لگا تھا۔ ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہوگئی

آمدن میں اضافہ
سینسر ٹاور کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کو پوری دنیا سے اب تک 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا فائدہ ہوچکا ہے، جس میں چین پہلے نمبر پر ہے جہاں ٹک ٹاک صارفین نے 8 کروڑ 45 لاکھ ڈالر خرچ کیے جو ٹک ٹاک کی مجموعی آمدنی کا 48 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔اسی طرح دوسرا نمبر امریکا کا ہے جہاں کے صارفین نے ٹک ٹاک پر 6 کروڑ 24 لاکھ ڈالر خرچ کیے جو ٹک ٹاک کی آمدن کا 35.7 فیصد ہے جبکہ تیسرا نمبر برطانوی باشندوں کا ہے جنہوں نے ٹک ٹاک پر 69 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔رواں سال اب تک ٹک ٹاک نے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی جو اس کی مجموعی آمدنی کا 65.9 فیصد ہے۔ٹاک ٹاک کی مقبولیت کا اندازہ اس کی آمدن سے لگایا جاسکا ہے جہاں ہر گزرتے ماہ کے ساتھ اس میں اضافہ ہورہا ہے اور رواں برس اکتوبر میں اس نے ایک کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔ ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہوگئی

اداکارہ مدھو بالا کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

https://web.facebook.com/thepkmediaint

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں