42

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کریں گے۔ حافظ عبدالحمید عامر

اصحاب رسول اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت اور دفاع ہمارے ایمان کا جزو لا ینفک ہے۔
جہلم(محمد زاہد خورشید) تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کریں گے اور اس کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، مزید انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین اسلام کے اولین پاسبان اور محافظ ہیں اور پیغمبر اسلام کے اولین تربیت یافتہ اور کسب فیض کرنے والے ہیں۔ ان کی شخصیات کو متنازع بنانے کے پیچھے اسلامی تعلیمات پر قدغن لگانے کے ناپاک عزائم اور مقاصد مضمر ہےں، جنہیں ہم کبھی اور کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے اور جن کا ہر دور اور ہر انداز میں مسلمانوں نے بھرپور انداز میں دفاع کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ”بنیاد اسلام ایکٹ“ کو منظور کروانے پر ہم اسپیکر اسمبلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،اس بل کو تیار کرنے والی ٹیم اور اسے منظور کرنے والے اراکین اسمبلی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ امہات المومنین، صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت میں یہی آواز پاکستان کے غیور مسلمان عوام کی ہے، کیونکہ اصحاب رسول اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعینکی محبت اور دفاع ہمارے ایمان کا جزو لا ینفک ہے، ان مقدس ہستیوں کا دفاع ہم تمام ذرائع ابلاغ پر کریں گے اور اس کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ان شاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں